Add Poetry

وہاں اک شمع جلتی ہے

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales uk

بدن تو عام ملتے ہیں نمائش عام ہوتی ہے
مگر بے روح جسموں میں وفا بے نام ہوتی ہے

خریدا اُس کو جاتا ہے جو ہو بازاروں میں بکتا
محبت تو نہیں بکتی سدا بے دام ہوتی ہے

عبادت کا صلہ ملتا ہے الله سے سنا ہے یہ
کہاں دیوانگی آخر کہیں ناکام ہوتی ہے

ہمارے روبرو جلووں کا مو سم بھی تمہارا ہے
وہاں اک شمع جلتی ہے جہاں پر شام ہوتی ہے

Rate it:
Views: 625
13 Aug, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets