پانی پر نقش سمجھ کر مٹا دیا کسی نے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

مجھے پل بھرمیں بھلا دیا کسی نے
پانی پر نقش سمجھ کرمٹا دیاکسی نے

میری وفاؤں کی اس نے قدر نہ جانی
میرےارمانوں کا خون بہا دیا کسی نے

آج میں بھی تنہا ہوں سمندرکی طرح
نہ ملنے کا فیصلہ سنادیا کسی نے

بچھڑا ہے تو کیوں روہیں جدائی میں
اچھادوستی کا فرض نبھادیاکسی نے

زندگی بھر میں میرا حوصلہ بڑا بلند رہا
آخری بار الوداع کہہ کر رلادیاکسی نے
 

Rate it:
Views: 471
04 Feb, 2014