Add Poetry

پتھر دل

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہم سے کبھی مسکرا کر بات کر لیا کرو
تنہائی گر ڈرانے لگے تو ملاقات کر لیا کرو

میں جانتا ہوں کی بڑے پتھر دل ہو تم
کبھی ہم سے بھی اظہار جذبات کر لیا کرو

محبت کے میدان کے بڑے پرانے کھلاڑی ہو تم
کوئی اور نا ملے تو ہمں ہی مات کر لیا کرو

سنا ہے جور و جفا سے تمہیں سکوں ملتا ہے
ہم پر ستم ڈھا کر بہتر اپنے حالات کر لیا کرو

فون پہ تو اصغر کو بڑی دھمکیاں دیتے ہو جاناں
کبھی سامنے آکر بھی دو دو ہات کر لیا کرو

Rate it:
Views: 396
30 Mar, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets