پردہ تمہارے رخ سے ہٹانا پڑا مجھے
یوں اپنی حسرتوں کو جگانا پڑا مجھے
میں نے تو کھیل کھیل میں توڑا تھا اس کا دل
پھر ساری عمر اس کو منانا پڑا مجھے
جب عشق اک غریب سے مجھ کو ہوا تو پھر
دل کا جو مول تھا وہ گھٹانا پڑا مجھے
اس نے کہا میں جی نہیں پاؤں گی تیرے بن
اس واسطے وہ رشتہ نبھانا پڑا مجھے
فیصلؔ وہ سارے لوگ تھے بہرے اسی لیے
خاموش رہ کے شور مچانا پڑا مجھے