Add Poetry

پل پل کی بات ہے ہر پل ایک جیسا نہیں ہوتا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

پل پل کی بات ہے ہر پل ایک جیسا نہیں ہوتا
کسی پل کی کائنات اپنی کوئی پل ہمارا نہیں ہوتا

آنے والی لمحوں کو تم آہوں کے بھی قریب رکھو
لیکن کبھی وہ جانے والا کل ہمارا نہیں ہوتا

منزل پر پہنچتے پہنچتے مسافر لوٹ آتے ہیں
کہ کچھ راہوں کا تسلسل ہمارا نہیں ہوتا

تم بھول گئے ہو پھر بھی بھروسا نہیں جاتا
سوچتا ہوں کہ یادوں کا بدل ہمارا نہیں ہوتا

فدائی اور فنائی کی کیا بات کرتے ہو سنتوشؔ
یہ سانس بھی تو اصل ہمارا نہیں ہوتا

 

Rate it:
Views: 468
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets