پلک میں اپنی پکڑ نہ پائی
Poet: حیات By: حیات, Bahawalpurپلک میں اپنی پکڑ نہ پائی
قریب تھی سو نظر نہ آئی
جو چن لیا وہ نہیں تھا چاہا
جو چاہیئے تھا نہ تھی رسائی
کبھی نہیں تھی دوا پرانی
نئی نئی تھی کبھی شفائی
شجر گھنا ہو گیا ہے دل کا
طویل ڈالی کی کر چھنٹائی
More Love / Romantic Poetry






