Add Poetry

پلکوں پہ کوئی دیپ جلاتا رہا شب بھر

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

اک آئینہ سا عکس دکھاتا رہا شب بھر
پرتو کیسی کا آگ لگاتا رہا شب بھر

مبہم سے اک خیال کی کرنیں سمیٹ کر
پلکوں پہ کوئی دیپ جلاتا رہا شب بھر

سورج کی مستعار شعاؤں کی آڑ میں
دامن کے داغ چاند چھپاتا رہا شب بھر

پھر یوں ہوا کہ آپ کے نقش قدم پہ میں
ہاتھوں کی لکیروں کو مٹاتا رہا شب بھر

اک رشک معجزات بڑے اعتماد سے
سورج مکھی کے پھول کھلاتا رہا شب بھر

اسکو بھی رلاتی رہیں حالات کی موجیں
کنکر ندی میں میں بھی گراتا رہا شب بھر

میں نے تو فقط پوچھا خلاصہ حیات کا
اور خواب مجھے “ہیر“ سناتا رہا شب بھر

Rate it:
Views: 419
31 Mar, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets