پوشیدہ راز
Poet: Naseem Kashmiri By: Naseem Shadaie, Muzaffarabadزہر بہر کے پیالے میں پی لوں گا میں
کوئی پوچھے تو ہونٹوں کو سی لوں گا میں
تیری نظروں کی قیمت نہیں ہے کوئی
میرے ہونٹوں کی ہمت نہیں ہے رہی
وہ چھپاتی رہی تھی جو مجھ سے کبھی
کوئی پوچھے تو ہونٹوں کو سی لوں گا میں
میں نے چاہا تھا اس کو خدا کی قسم
اے خدا اب کبھی نہ جدا ہوں گے ہم
جو اندھیرے غموں کو چھپا کر رکھا
کوئی پوچھے تو ہونٹوں کو سی لوں گا میں
میں نے وعدہ کیا اس نے توڑ دیا
جب بلایا کبھی منہ ہی موڑ لیا
اس نے سمجھا نہیں ہے میرے پیار کو
کوئی پو چھے تو ہونٹوں کو سی لوں گا میں
More Love / Romantic Poetry







