پڑھ کے اس نے ہماری غزل

Poet: Ghazanfar Ghazni By: Ghazanfar, Karachi

پڑھ کے اس نے ہماری غزل
لوح دل پہ اتاری غزل

بولی وہ قابل داد ہے
خوب ہے جی تمہاری غزل

رات بھر گنگناتے رہے
ہوگئی دل پہ طاری غزل

بس تصور میں اس کو رکھا
اور کہہ دی یہ پیاری غزل

ان کے ہونٹوں پہ آہی گئی
آج غضنی تمہاری غزل

Rate it:
Views: 564
01 Dec, 2020