پھر بھی محبت نہ پانا۔۔۔۔۔؟

Poet: UA By: UA, Lahore

کسی کو ٹوٹ کے چاہنا
کسی کی چاہ میں ٹوٹ جانا
لیکن پھر بھی عمر بھر
کسی کی محبت نہ پانا۔۔۔۔۔؟
شاید کوئی سمجھا ہی نہیں
کہ محبت خیرات نہیں ہوتی
محبت میں دی گئی کوئی سوغات
خیرات نہیں ہوتی ۔۔۔۔ تو پھر کیوں
محب کی محبت اور محبت کی سوغات
بار بار رد ہوئی جاتی ہے
ہو سکتا ہے کہ۔۔۔۔۔ چاہت میں اخلاص
محبت میں خلوص نہ ہو ۔۔۔۔۔۔ شاید!
چاہت میں اخلاص۔۔۔
محبت میں خلوص نہ ہو
شاید۔۔۔۔۔۔!
لیکن یہ چاہت۔۔۔۔۔؟
لیکن یہ محبت۔۔۔۔۔۔؟
چاہت تو کام ہی اخلاس کا
محبت نام ہی خلوص کا ہے
تو پھر کیوں۔۔۔۔۔۔؟
کسی کو ٹوٹ کے چاہنا
کسی کی چاہ میں ٹوٹ جانا
لیکن پھر بھی عمر بھر
کسی کی محبت نہ پانا۔۔۔۔۔؟

Rate it:
Views: 487
16 Aug, 2011
More Love / Romantic Poetry
" کون کہتا ہے کہ ہم بستے ہیں ان کے دل میں " کون کہتا ہے کہ ہم بستے ہیں ان کے دل میں
وہ تو وقت گزاری کے لئے آ جایا کرتے ہیں۔
ہم نے تو اُن کی یاد میں پلکیں سجا رکھی تھیں مگر
وہ خواب میں بھی اکثر روٹھ کر چلے جایا کرتے ہیں۔
دل کے چراغ ہم نے بڑی چاہ سے جلائے
وہ بے رخی کی ہوا سے بجھا جایا کرتے ہیں۔
اک ہم کہ ان کے نام پہ دنیا لٹا چکے ہیں
اک وہ کہ جنہیں ہم فرصتوں میں یاد آیا کرتے ہیں۔
محفل میں غیر لوگوں کو سینے سے وہ لگا کر
مظہرؔ کو دور رہنے کا سمجھایا کرتے ہیں۔
ہر بار ٹوٹ کر بھی یہی سوچتے ہیں مظہرؔ
شاید وہ اب کی بار وفا کو نبھایا کرتے ہیں۔
جن کو سمجھ لیا تھا مقدر کی روشنی ہم نے
وہ دل میں تیرگی کا دھواں چھایا کرتے ہیں۔
ہم رازِ دل سنائیں تو ہنستے ہیں لوگ سارے
وہ زخمِ دل مگر زمانے سے چھپایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ عجیب لوگ ہیں اس شہرِ بے مروّت کے
چہرے کی مسکراہٹ سے جو دل آزمایا کرتے ہیں۔
ہم نے تو عمر رکھ دی تھی ان کی چاہت پر
وہ نامِ وفا لے کے یوں ہی ہمیں بہلایا کرتے ہیں۔
دل کو یقین تھا کہ وہ اپنے ہی رہیں گے
دل کو مگر ہر بار وہ ہمیشہ جھٹلایا کرتے ہیں۔
ہم زخم چھپاتے ہیں زمانے کی نظر سے
وہ زخمِ جگر اور بھی گہرا لگایا کرتے ہیں۔
محفل میں ملا کرتے ہیں اپنوں کی طرح وہ
تنہائی میں احساس مگر کھایا کرتے ہیں۔
اک ہم ہیں کہ ہر بات کو دل سے ہی لگائیں
اک وہ ہیں کہ ہر بات پہ مسکایا کرتے ہیں۔
جس روز سے دیکھا ہے بدلتے ہوئے اُن کو
آئینے بھی اب ہم سے نظریں چرایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ یہ محبت بھی عجب قرض ہے ایسا
ہم جان لٹاتے ہیں، وہ ٹھکرایا کرتے ہیں۔
سو بار بھلانے کی قسم کھائی تھی دل نے
سو بار وہی یاد چلے آیا کرتے ہیں۔
دل چیخ اُٹھے، آنکھ مگر اشک نہ برسائے
کچھ درد بھی تہذیب سے تڑپایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ نہ سمجھ پائے محبت کا تقاضا
جو لوگ بچھڑ جاتے ہیں، یاد آیا کرتے ہیں۔
MAZHAR IQBAL GONDAL