پھر بھی ڈوب جانا ہےمجھے
Poet: shanza Pervaiz By: shanza Pervaiz, village Dhaboolaتیرے آنکھوں کے ساگر میں ڈوب جانا ہے مجھے
ساحل کی خبر نہیں پھر بھی ڈوب جانا ہے مجھے
تیری ذات کی حقیقت نہ جانوں
تیری روح میں پھر بھی ڈوب جانا ہے مجھے
تیرے ذہن کا نظریہ نہ جانوں
تیرے وجود میں پھر بھی ڈوب جانا ہے مجھے
تیرے دل کی خواہش نہ جانوں
تیرے ارمان میں پھر بھی ڈوب جانا ہے مجھے
تیری بے وفای کی حد نہ جانوں
تیرے عشق میں پھر بھی ڈوب جانا ہے مجھے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad