پھر چھائی رات کی سیاہی
Poet: M. Habibullah Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah Rajput, Karachiپھر چھائی رات کی سیاہی
 پھر لی تیری یاد نے انگڑائی
 
 پھر درد جاگا دل میں
 پھر تیری راہگزر یاد آئی
 
 چار سو پھیلی بوئے چمن
 جب بھی تیری زلف لہرائی
 
 پھر ابھرا افق پہ چاند
 پھر دھرتی دودھ میں نہائی
 
 پھر چلا تو بچھڑ کے
 پھر بجی درد کی شہنائی
 
 یوں آنکھوں میں اترا تو
 ہر شے حسین نظر آئی
 
 حبیب ڈوبا نہ پیار کا سفینہ
 بحر ہجر نے تو قیامت ڈھائی
More Love / Romantic Poetry






