Add Poetry

پھول کوئی خزاں میں سمٹتا

Poet: shehzad butt shaz By: shehzad butt shaz, karachi

سفر یوں زندگی کا گزرتا جا رہا ہے
پھول کوئی خزاں میں سمٹتا جا رہا ہے

تنہا تھے تو تنہائی کا جب سے وہ منسوب ہے مجھ سے
اس وقت سے جدائی کا غم بڑھتا جا رہا ہے

مجھے محبت میں اس نے کیا ہے رسوا
الزام بے وفائی کا مجھ پر لگتا جا رہا ہے

میسر ہوگا انہیں دن رات کا سکون
دن رات کا چین یہاں تو مٹتا جارہا ہے

خیالوں میں جب رس گھولے اس کی آواز
جیسے پھولوں پر کوئی شبنم برسائے جارہا ہے

لگتا ہے ان کو مجھ سے محبت نہیں ہے شاَز
پھر کیوں اپنے اس دل کو بہلائے جارہا ہے

Rate it:
Views: 572
22 Mar, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets