پھول کیوں مرجھا گئے بہار کے جانے کے بعد
Poet: Khalid Mahmood By: Khalid Mahmood, Abha_Saudi Arabiaپھول کیوں مرجھا گئے بہار کے جانے کے بعد
احساس یہ ہوا مجھے تجھ سے بچھڑ جانے کے بعد
کیسی کٹھن ہیں یہ راتیں دن ہیں کتنے سونے سونے
جدائی ایسی بھی نہ ہو محبوب مل جانے کے بعد
نیند بھی ہے دور میری آنکھ سے تیری طرح
کھو گیا ہو جیسے کوئی ایک پل آنے کے بعد
ہے جدائی کا اندھیرا چار سو پھیلا ہوا
چاند بھی نہ نکلا اپنی رات ڈھل جانے کے بعد
کیا کریں جائیں کہاں یہ بھی ہیں کتنے بے وفا
ڈوب جاتے ہیں ستارے سحر ہو جانے کے بعد
وہ لمحے کتنے قیمتی تھے ہم نے یہ جانا نہ تھا
کچھ نہیں ہے، جانا یہ لمحے گزر جانے کے بعد
اے نظاروں، اے بہاروں ایک پل آؤ یہاں
پھر چلے جانا ذرا یہ دل بہل جانے کے بعد
زندگی ہے کیا، گزارا کس طرح ہم نے اسے
یاد آیا ہم کو خالد اپنے مر جانے کے بعد
More Love / Romantic Poetry






