پھولوں میں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: washma khan washma, Karachiپھولوں میں یہاں پہلی سی بو باس نہیں ہے
ترتیب بھی رنگوں میں کوئی خاص نہیں ہے
جس جوشِ محبت سے وفا میں نے نبھائی
وہ جوشِ جنوں اب بھی ترے پاس نہیں ہے
احساس کی دولت ہے لٹاتے ہی رہیں گے
احساس سے عاری کو تو احساس نہیں ہے
اب آنکھوں سے چاہت کی یہ ندیا نہ بہاؤ
اب تیری محبت کی مجھے پیاس نہیں ہے
غرقاب بھی ہونے نہیں دیتا مجھے وشمہ
اک شخص کو جینا بھی مرا راس نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry






