پہلی ملاقات
Poet: Hafeez Javed By: Hafeez Khan, Riyadhنظر کا دھوکھا تھا یا سہانا خواب تھا
چڑھتی جوانی تھی حسن پہ شباب تھا
گورے گالوں پہ سرخی عجب تھی
لمس ہاتھوں کا کتنا دلگداز تھا
ہاتھ ملا کے میں تڑپتا رہا
وہ حسین بھی بے حساب تھا
نظریں ملانے کا مشاہدہ تھا کتنا حسین
ہونٹ چومتا تو خانہ خراب تھا
میرے دل کے ٹکڑے بھی لے گیا ساتھ
اس خون جگر کو وہ سمجھا شراب تھا
نظریں ملا کے وہ نظر ملا رہا تھا
اسی پہ ختم ہوا پھر وقت ملاقات کا
جاوید پہلی ملاقات ہوتی عجب ہے
وہ بھی بچھڑتے وقت لگتا اداس تھا
More Love / Romantic Poetry







