Add Poetry

پہچان

Poet: Mohammad Sadiq Mushwani By: Mohammad Sadiq Mushwani, Quetta

پہچان ہی نہیں تو اسے کیا کہوں گا میں
امید سےبیٹھا ہوں انھیں بھی سنوں گا میں

آہیں ہماری سن کر بولے وہ بے پروا
آندھی پہ ہوں سوار کہیں تو رکوں گا میں

کہتے ہو غم سے ہوش سلامت ہیں کیوں میرے
سر پر اڑاتے خاک پھر تجھ سے ملوں گا میں

ڈر ہے یہ غم اب تیری تصویر نہ مٹادے
نقش و نگار بس تیرے سوچا کروں گا میں

بولا اک شاخ گل بڑی سسکیوں کے بعد
توڑیں گے کتنے ہاتھ مجھے جب کھلوں گا میں

صادق کیوں چہرہ دیکھ کے روتے ہیں سب میرا
آہ و بقاہ تب ہوگی خود کو لکھوں گا میں

 

Rate it:
Views: 358
26 Dec, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets