پیار۔۔۔۔

Poet: اسد جھنڈیر۔۔۔ By: ASAD jhandeer, MPK

 پیار جرم نہیں کوئی نہ کوئی خطا سمجھے
پیار مبرا ھے ہر عیب سے پر کوئی کیا سمجھے؟

جس کو نفرت ہو ھمیشہ پیار والوں سے
اس کو تو رب ہی جانے اور خدا سمجھے

میں کوئی دشمن تو نہیں ہوں پیار والوں کا
زمانہ بات کو میری پھر کچھ ذرا سمجھے

پیار کہتے ہیں کس کو ابھی کوئی کیا جانے؟
عقل کا اندھا بھلا پیار کا مطلب کیا سمجھے

وہ جو خود غرض ہو مطلبی زمانے میں
پھر کیا وجہ ؟ کوئی اسکو بھلا سمجھے؟

عشق کے آزار نے گھیر لیا ھے اسد
یار جلد لوٹ آئے اگر کچھ بجا سمجھے
 

Rate it:
Views: 379
11 Feb, 2022