پیار

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

وہ دل ہی کیا جو تیرے ملنے کی دعا نہ کرے
میں تجھ کو بھول کر زندہ رہو خدا نہ کرے

رہے گا ساتھ تیرا پیار زندگی بن کر
یہ اور بات زندگی میری وفا نہ کرے

یہ ٹھیک ہے کوئی مرتا نہیں جدائی میں
خدا کسی کو مگر کسی سے جدا نہ کرے

اگر وفا پہ بھروسہ رہے نہ دنیا کو
تو کوئی شخص محبت کا حوصلہ نہ کرے

Rate it:
Views: 552
18 Mar, 2009