Add Poetry

پیار اس بار مجھے سرد بہت سر د ملا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

پیار اس بار مجھے سرد بہت سر د ملا
مجھ کو انعامِ محبت میں یہی درد ملا

جس میں شامل ہے مرا خون ،وفائیں میری
پھول گلشن میں وہی ایک مجھے زرد ملا

زندگی تیری حقیقت کو میں سمجھوں کیسے
اک مری ذات کو کیوں کوئی نہیں مرد ملا

میں تو اب ڈھونڈنے نکلی تھی وفائیں تجھ میں
تیری باتوں سے مگر درد ملا درد ملا

پھر شکایت ہے تجھے آج تو وشمہ کہہ دو
پھر نہ کہنا ،تجھے کہنے کو نہیں فرد ملا

Rate it:
Views: 60
31 Jul, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets