پیار اپنے سے علیحدہ
Poet: By: AB shahzad, Mailsiپیار اپنے سے علیحدہ تو نہیں ہو سکتا
اور سخت میرا یہ لہجہ تو نہیں ہو سکتا
اس زمانے میں حسیں لاکھوں ہی ہوں گے لیکن
میرے. مجبوب کے جیسا تو نہیں ہو سکتا
واسطہ میرا نہیں کوئی دغا باز سے یار
اس لیے پیار یہ میرا تو نہیں ہو سکتا
درد غم ہجر مجھے دے رہا ہے جو کب سے
کبھی غم خار وہ اچھا تو نہیں ہو سکتا
سوز ہجراں میں کٹی زیست ہے یوں تو میری
پر یہ دامن مرا میلا تو نہیں ہو سکتا
تیری شہزاد سبھی قسمیں ہی جھوٹی نکلی
تیرا پورا کوئی وعدہ تو نہیں ہو سکتا
More Love / Romantic Poetry






