چاہت مری تُو ہے ، میری جستجو ہے
مرے خوابوں میں، خیالوں میں تُو ہے
بسی ہے تُو مرے دل میں کچھ اس طرح
گل میں جیسے ہوتی اک خوشبو ہے
کیسے میں تصور کر لوں بن ترے جینے کا
مری جاں ، مری زندگی تُو ہے
ترے ہی آنے سے مری زندگی میں
چھائی ہوئی بہار ہر پل، ہر سُو ہے
اب زمانے سے اپنی محبت کو چھپاؤں کیسے
داستاں اس کی تو پھیلی ہوئی کُو بہ کُو ہے