پیار میرا انمول سجن

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

پیار میرا انمول سجن
دولت سے نہ تول سجن

من کو جو راحت بخشیں
بول تو ایسے بول سجن

تیرےآنسو ہیرےموتی
مٹی میں نہ رول سجن

کتناپیار ہے مجھ سے
بھیدذرا تو کھول سجن

تجھےپکارتا رہتا ہے
دل پہ نہیں کنٹرول سجن

Rate it:
Views: 694
26 Oct, 2015