پیار پہ اکسایا ہے
Poet: سیف علی عدیل By: سیف علی عدیل, Grwلفظوں لفظوں میں اسے پیار پہ اکسایا ہے
درد بن کے وہ مرے دل میں اتر آیا ہے
ساقیا جب سے جنوں کو میں نے اپنایا ہے
حاجتِ جام میں طوفان امڈ آیا ہے
یہاں معمارِ محبت وہی کہلایا ہے
وہ جسے حرفِ محبت میں نے سمجھایا ہے
دِلِ ویراں میں غمِ زندگی دفنایا ہے
اس سے بنتی ہے مری دکھ مرا ہمسایہ ہے
یہ گُلِ دائودی دم گھٹنے سے مرجھایا ہے
سیف گلشن پہ کئی ناگنوں کا سایہ ہے
More Love / Romantic Poetry






