پیار کا تاج محل
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamہمارے پیار کا تاج محل تیار ہو گیا ہے
مگر محبوب سے ملنا دشوار ہو گیا ہے
میری ہاں میں ہاں ملاتا رہتا ہے
اب وہ پہلے سے ہوشیار ہو گیا ہے
ہم نہ جانے کیسے سنبھل پائیں گے
لگتا ہے عشق کا بخار ہو گیا ہے
اس سے بچھڑ کر جی تو رہا ہوں
اس کے بنا جینا قہر ہو گیا ہے
اشعار کی زبانی ہر بات کہہ سکتا ہے
اب تو اصغر بھی شاعر ہوگیا ہے
More Love / Romantic Poetry






