پیار کرنے سے قبل میں گھبراتابہت تھا
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMپیار کرنےسےقبل میں گھبراتا بہت تھا
چاہت کا اظہار کرنےسےشرماتا بہت تھا
اگر کیسی کی آنکھیں مجھےپیاری لگتیں
ان کےجام بن پئیے ہی لڑکھڑاتا بہت تھا
پیار کرو گےتو کسی کام کےنہیں رہو گے
ایسی باتوں سےہر کوئی ڈراتا بہت تھا
آج وہ بھی مجھ سے پرائی ہو چکی ہے
محلےمیں جس کی دیدکو جاتا بہت تھا
اپنےاس ہمزاد کو اب دفن کر چکا ہوں
جو جھوٹوں کی باتوں میں آتابہت تھا
آج وہ بھی کسی کی الفت کادیوانہ ہے
جو پیار کرنے سےکتراتا بہت تھا
More Love / Romantic Poetry






