Add Poetry

پیار کرکے صنم مکر گیا ہے

Poet: اےبی شہزاد میلسی By: AB shahzad, Mailsi

پیار کرکے صنم مکر گیا ہے
کہہ رہا ہے کہ اب سدھر گیا ہے

تیرے عاشق تھے ہم ،نہیں ہیں اب
وہ زمانہ تو اب گزر گیا ہے

بات ہوئی نہیں ہے مدت سے
وہ نہ جانے چلا کدھر گیا ہے

کال آئی نہ ملنے وہ آیا
ہوئی مدت ہے وہ بچھڑ گیا ہے

رہتا ہے زینہار دل میں وہ
میرے دل میں ہی وہ اتر گیا ہے

ایک آشوب ہر طرف یہی ہے
دیکھ کر مجھ کو وہ بپھر گیا ہے

آیا ملنے نہ پھر بھی میرا صنم
کوئی لے کر مری خبر گیا ہے

پہلے والا نہیں ہے وہ شہزاد
وہ ہو کمزوز اب شجر گیا ہے

Rate it:
Views: 517
04 Aug, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets