پیار کو جب تم پا نا سکو گے
Poet: M.Asghar mirpuri By: M.Asghar, Birminghamجب تم کسی کے پیار میں کھو جاؤ گے
پھر میری طرح تنہائی کا شکار ہو جاؤ گے
اپنے پیار کو جب تم پا نا سکو گے
پھر زندگی بھر اسے کبھی بھلا نا سکو گے
بھوک وپیاس کا تمہیں احساس نا ہو گا
نا کچھ پی سکو گے نا کھا سکو گے
مقدر کے ماروں پہ ہنسنے والوں
ایک دن آئے گا جب تم نا مسکرا سکو گے
کسی کے غم میں گھٹ گھٹ کے مر جاؤ گے
مگر یہ راز کسی کو نا بتا سکو گے
کسی کی محبت میں انسان خود کو بھول جاتا ہے
پھر اس بات کو نا جھٹلا سکو گے
More Love / Romantic Poetry






