پیار کی بارشوں کا مو سم ہے
کچھ حسیں خواہشوں کا مو سم ہے
رخ پہ بوندیں ، بدن پھوار سے نم
آئے لغزشوں کا موسم ہے
چھوڑئے عہد کہنہ کی باتیں
اب جواں کاوشوں کا مو سم ہے
پیار سے دیکھئے بچا کے نظر
چلبلی سازشوں کا مو سم ہے
مل گئے دل ، گلے بھی لگ جاؤ
یہ نہیں رنجشوں کا مو سم ہے
دیکھے ہیں کتنے پیار سے ہم کو
ان کی فرما ئشوں کا مو سم ہے
ڈھو نڈھ لو تم بھی چاند سا محبو ب
اے ‘ حسن ‘ مہو شوں کا موسم ہے