پیار کی بیماری
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMجس دن سے پیارکی بیماری ہو گئی ہے
 اس دن سے بری حالت ہماری ہو گئی ہے
 
 ایک باراس کی مترنم آواز کیا سنی
 اب وہ ہمیں جان سے پیاری ہوگئی ہے
 
 یہاں کوئی کسی سے سچا پیار نہیں کرتا
 مگر یہاں جان دینے کی تیاری ہو گئی ہے
 
 دور حاضر کے ماڈرن عاشقوں کی بدولت
 اب دنیا سے ختم وفاداری ہو گئی ہے
 
 اکیلے میں اسے یاد کر کے رو لیتا ہوں
 اب اس کہ غم سے میری یاری ہو گئی ہے
 
 جب سے اسے اپنا بنانے کی ٹھانی ہے
 نہ جانے کیوں دشمن خدائی ساری ہو گئی ہے
 
 تم نے اپنی حالت پہ بھی کبھی غور کیا اصغر
 کسی کے پیار میں کیا حالت تمہاری ہو گئی ہے
More Love / Romantic Poetry







