پیارا یہ اسم ہے محمد

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

پیارا یہ اسم ہے محمد
شیریں یہ نام ہے محمد

لاکھوں ان پر درود پڑھنے
با برکت نام ہے محمد

رحمت تھے عالمین کے یہ
تابندہ نام ہے محمد

ہر دم ہی آخرت کی فکریں
با عظمت نام ہے محمد

برتاؤ بھی شفیق حیسا
پرتسکیں نام ہے محمد

امت کا غم سدا ہی رہتا
نورانی نام ہے محمد

ناصر بس فکر مغفرت کی
چاہوں میں واسطہ محمد

Rate it:
Views: 296
10 Jan, 2021