Add Poetry

پیاری ماں

Poet: حرا عمیر By: Hira Umair, Karachi

سراپا محبت جسے میں نے پایا
ماں تجھ سا شفیق میں نے کوئی نہ پایا
وہ چندہ کی ڈولی وہ اِک میرا چاند تارا
وہ جھولا جُھلاتے تیرا گُنگُنانا
نہیں بھولی میں آج بھی وہ لوریاں
سُنا کہ جسے تُو سُلاتی تھی پیاری ماں
اُنگلی پکڑ کر مجھے وہ چلانا
بچپن کی سیڑھی سے جوانی تک پہنچایا
ہر اِک سر کشی کو تُو نے یوں درگزر کردیا
نہ ہے کوئ تجھ سا نہ ہو گا کبھی بھی
ماں تُو نے کبھی نہ کوئ نُقص نکالا
جو تھا جیسا تھا ہمیشہ ہی سراہا
کبھی نہ جتایا کبھی نہ سُنایا
نہ نعم البدل ہے کوئ اور رشتہ
تو مُجسمِ راحت قلب و رُوح کا
ہے آنکھوں کی ٹھنڈک سکونِ دل کا
بہشت کا راستہ روزِ محشر کا ساماں
نہ ہے کوئ تجھ سا نہ ہو گا کبھی بھی
 

Rate it:
Views: 409
29 Jun, 2020
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets