Add Poetry

پیکر

Poet: Nazir Yaad Mianwali By: M. Muneer Mianwali, Mianwali

حُسن کو ہر پیکر میں پوجا جا سکتا ہے
تیرے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے

خوشبو، رنگ، ہوائیں تیری مُٹھی میں ہیں
تو چاہے تو موسم بدلا جا سکتا ہے

چاہت کے دستور کو پہلے پڑھ لینا تھا
اس مسلک میں وعدہ توڑا جا سکتا ہے

اک بھی سکہ اپنے پاس نہیں ہے تو کیا
پھیلے ہاتھ پہ آنسو رکھا جا سکتا ہے

جانے کی ضد کرتے ہو تو جاؤ لیکن
ویسے کام یہ کل پر چھوڑا جا سکتا ہے

سب اچھا ہے، دل کا موسم اچھا ہو تو
رنگ کا کیا ہے کوئی بھی پہنا جا سکتا ہے

کام نذیر منافع بخش نہیں ہے پھر بھی
پیار میں سب سرمایہ ڈالا جا سکتا ہے

Rate it:
Views: 1057
03 May, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets