چلو تم ایسا کرو چاند سے تھوڑی سی مٹی لو پھر اس سے دو مجسمے بناؤ ایک تم جیسا ایک مجھ جیسا پھر کچھ ایسا کرو ان مجسموں کو توڑ دو پھر اس مٹی کو گوندھ لو پھر اس کے دو مجسمے بناؤ تم میں کچھ کچھ میں رہ جاؤں مجھ میں کچھ کچھ تم رہ جاؤ