چاند ستاروں سے کرتا رہتا ہوں تیری باتیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کچھ اس طرح سےگزرتی ہیں میری راتیں
چاند ستاروں سےکرتا رہتاہوں تیری باتیں
ہم تو مر کر بھی نہ انہیں بھلا پاہیں گے
آج بھی یاد ہیں وہ محبت بھری ملاقاتیں
نہ جانےہم پہ کب تلک ہوتی رہیں گی
ان کی پیار بھری نظروں کی سوغاتیں
اب تو وہ ہم سےکچھ خفا سےرہتےہیں
نہ وہ پہلےسی مروتیں ہیں نہ چاہتیں
یہ اصغر کو کبھی تنہانہیں ہونےدیتیں
میرےساتھ رہتی ہیں یادوں کی باراتیں

Rate it:
Views: 350
30 May, 2012