چاند ستاروں والی روشن راتیں کاجل ہو جاتی ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Romania

چاند ستاروں والی روشن راتیں کاجل ہو جاتی ہیں
یاد تمہاری آجائے تو آنکھیں بادل ہو جاتی ہیں

 میرے وطن پردیس میں مجھ کو یاد آتی ہے تیرے موسم
تیری پیاری پیاری یادیں ماں کا آنچل ہو جاتی ہیں

جس نے اپنے دل کے اندر اپنے رب کو ڈھونڈ لیا ہو
اس کے لب سے نکلی باتیں خوشبو صندل ہو جاتی ہیں

جینا مشکل مرنا مشکل دل قابو میں رکھنا مشکل
دیکھ کے تیرا حسن سراپا سانسیں پاگل ہو جاتی ہیں

Rate it:
Views: 426
24 Nov, 2013