چاندنی راتوں کی ملاقات
Poet: UA By: UA, Lahoreبرسوں بعد برسوں پہلی بات یاد آگئی
 وہ چاندنی راتوں کی ملاقات یاد آگئی
 
 تاریکیوں کے قافلے لوٹنے کیلئے
 آنگن میں چاند اترا وہ رات یاد آگئی
 
 جو تم ملے اداسیوں کے سائے گم ہوئے
 حبس اور تپش میں ہوئی برسات یاد آگئی
 
 وہ میرے ساتھ اور ہم ان کے ساتھ جو چلے
 ہمارے ساتھ چلی پھولوں کی بارات یاد آگئی
 
 عظمٰی یہ قصہ ہم نے پہلے بھی سنا ہے
 ہاں تم نے ہی کہی تھی یہ بات یاد آگئی
More Love / Romantic Poetry








