چاک قبا میری تھی تیری نہ تھی

Poet: abdul hameed By: abdul hameed, gumbat kohat

وہ جو دل پر تیر چلا شوخ ادا تیری تھی میری نہ تھی
وہ خمارچشم پر بےخودی کی خطا میری تھی تیری نہ تھی

کیسے مچلتا رہا شوق د ید ا ر دل کے نہاں خا نوں میں
ھر آهٹ پر د یوانگی کی صد ا میری تھی تیری نہ تھی

رات بھرآھیں اور کروٹیں ، ایسا توکبھی نہ تھا
شب تاریک میں وصل کی دعا میری تھی تیری نہ تھی

چرچا میری رسوائی کا جو ھوا گاہ گاہ
وہ تو میری وفا پرجفا تیری تھی میری نہ تھی

وہ جو سر بازارد یوانے پر حشر اک برپا ھوا
وہاں سے ملی چا ک قبا میری تھی تیری نہ تھی

وفاء محبت کا د م بھرتا رھے حمید تا انتہاے حیات
تو نےآنچل اٹھا کے جو دیکھا وہ فا تحہ میری تھی تیری نہ تھی
 

Rate it:
Views: 563
08 Sep, 2013