چاہت نے آپکی مجھے مومن بنا دیا ہے
Poet: muhammad aqeel hazoory By: muhammad aqeel hazoory, karachiحیواں تھا میں ،مجھے انساں بنا دیا ہے۔
چاہت نے آپکی مجھے مومن بنا دیا ہے۔
نا بینا تھا میں، مجھے بینا بنا دیا ہے
ہٹا کے پردہ چشم نم سے ،مدینہ دکھا دیا ہے
ڈوب رہی تھی ،کشتی بھنور میںِ میری
رحمت سے اپنی ساحل پہ سفینہ لگا دیا ہے
اتار کر اپنے پیارے حبیبؐ کو ا ہل فرش پر
عرش بریں کا سب دیدار کرا دیا ہے
مہرباں ہے خدا اہل زمیں پر،کس کے واسطے
بنا کر نبی ؐرحمت ا للعالمین ؐکو، دنیا کو دکھا دیا ہے
کثرت زکر درود پاکؐ کی رحمت کے صدقے
دل پہ حضوری کے، اپنا جلوہ دکھا دیا ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






