چاہت کے گلستان میں اک شعر کہا تھا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, malaysiaچاہت کے گلستان میں اک شعر کہا تھا
جب میں نے تری شان میں اک شعر کہا تھا
اتری ہیں خیالوں میں ترے پیار کی پریاں
یادوں کے پرستان میں اک شعر کہا تھا
اب آئینہ خانے میں ہیں تنہائی کے پہرے
شاید کبھی زندان میں اک شعر کہا تھا
اس دن سے کبھی بھیگے نہیں نین کنارے
ہاں میں نے بھی وجدان میں اک شعر کہا تھا
کیا ڈھونڈنے نکلے ہو مرے جسم کی شب میں
بس صبح کی مسکان میں اک شعر کہا تھا
اب تیرے سوا یاد نہیں پیار کے وعدے
وشمہ تری پہچان میں اک شعر کہا تھا
More Love / Romantic Poetry






