چاہتی ہوں میرا پیر بنے

Poet: صبغہ احمد By: Sibgha Ahmad, Layyah

چاہتی ہوں میرا پیر بنے
میں مرید اس کی ہو جاؤں

وہ حکم کرے، وہ حاکم ہو
محکوم اس کی ہو جاؤں

عارض عشق میں وہ طبیب میرا ہو
میں مریض اس کی ہو جاؤں

میں عشق کروں، وہ عاشق ہو
معشوق اس کی ہو جاؤں

اے رب سائیں! وہ میرا حاصل ہو
میں محصول اس کی ہو جاؤں

Rate it:
Views: 414
20 Feb, 2018