چاہے مجرم سمجھ یا کوئی گنہگار ہمیں
صاف کہتے ہیں کہ اک شحص سے ہے پیار ہمیں
دل دیا ہے کسی کو تو مکرنا کیسا
پیار کیا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا
اپنے اس جرم کا اقرار ہے سو بار ہمیں
صاف کہتے ہیں اک شحص سے ہے پیار ہمیں
ہم نے مانا کہ ہمیں جان سے جانا ہو گا
جان دے کر بھی ہمیں پیار نبھانا پڑے گا
لو سنو کہ ترک محبت سے ہے انکار ہمیں
صاف کہتے ہیں کہ صرف تم سے ہے پیار ہمیں