چل تجھے خواب کی بستی سے چرا لاتا ہوں
Poet: Azharm By: Azharm, Dohaچل تجھے خواب کی بستی سے چرا لاتا ہوں
سب کی نظروں سے بچا کر میں چھپا لاتا ہوں
آج کے بعد نہ سوچوں گا کسی پہلو سے
ہر تصور میں تری دید بٹھا لاتا ہوں
اب جو آئی ہو تو کچھ دیر رکو سوچوں میں
تم نکل بھی نہ سکو ایسی گھٹا لاتا ہوں
اب جو جانا تو قسم ہے نہ ستانا مجھ کو
جھٹ مرے سامنے آؤ وہ صدا لاتا ہوں
دل میں جو کچھ ہے، خیالات میں جو بھی کچھ ہے
میں مصور تو نہیں نقش بنا لاتا ہوں
بت بنا لوں گا ترا خواب میں تکتے تکتے
تیرے رہنے کے لیے، دل بھی سجا لاتا ہوں
جتنے بھی رنگ ہیں، وہ پھیکے ہوئے جاتے ہیں
تیری صورت کے لیے رنگ نیا لاتا ہوں
تیکھی نظریں میں غزالوں سے، گلوں سے خوشبو
جان اظہر سے، فرشتوں سے حیا لاتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






