Add Poetry

چلتے چلتے جب تمہارے آستاں تک آ گئے

Poet: Farkhanda Aman Saba By: Uzma Ahmad, Lahore

چلتے چلتے جب تمہارے آستاں تک آ گئے
ضبط کے سب اشک خطرے کے نشاں تک آ گئے

دوستوں نے جب یہ پوچھا دل کہاں پر کھو دیا
ہم نہ بولے چپ رہے تیرے مکاں تک آ گئے

دل لگی کے شوق میں یہ عشق لاحق ہو گیا
ہم نظر تک چاہتے تھے تم تو جاں تک آ گئے

اور کتنا ہے سفر باقی نہیں معلوم یہ
جستجو میں تیری نکلے کہکشاں تک آگئے

Rate it:
Views: 430
30 Jun, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets