چلو اب روٹھنا چھوڑو
چلو رنجشیں بھلا دو ناں
محبت تم بھی کرتے ہو
محبت ہم بھی کرتے ہیں
تو پھر یہ روٹھنا کیسا
تو پھر یہ رنجشیں کیسی
تمہارے پاس سب کچھ ہے
یہ دولت ہے یہ شہرت ہے
بہت چاہنے والے ہیں
تمہارا مان رکھنے والے ہیں
مگر میرے دامن میں میری جان
صرف تیری محبت ہے
مجھے بس اتنا کہنا ہے
تمہارے پاس رہنا ہے
تمہارے ساتھ رہنا ہے