چلو اک اور دنیا میں تمہارے ساتھ چلتے ہیں
Poet: AB By: Hassan, Islamabadچلو اک اور دنیا میں
تمہارے ساتھ چلتے ہیں
جہاں حالات کچھ بهی ہوں
مگر ہم ساتهہ رہتے ہوں
جہاں موسم کوئی بهی ہو
جدائی کا نہ ہو لیکن
جہاں چاند بهی تم ہو،
جہاں سورج ، ہوا ، روشنی
خوشبووں کا رنگ تم سے ہو
جہاں پر دل دهڑکنے کا
ہر اک احساس تم سے ہو
جہاں پر میرے جینے کی
ساری آس تم سے ہو
چلو اک اور دنیا میں
تمہارے ساتھ چلتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






