چلو اک ساتھ چلتے ہیں
Poet: By: Muhammad Irfan Narma, kotli sehnsa channiزمانے کو جلنے دو چلو اک ساتھ چلتے ہیں
نئی دنیا بسانے کو چلو اک ساتھ چلتے ہیں
ہمیں جیون کا ہر لمحہ تمہارے نام کرنا ہے
یہی وعدہ نبھانے کو چلو اک ساتھ چلتے ہیں
سنا ہے مل کے چلنے سے مقدر جاگ اٹھتے ہیں
یہی بات آزمانے کو چلو اک ساتھ چلتے ہیں
More Love / Romantic Poetry







