چلو کرلیں چاہت
Poet: Aj Mouj By: Aj Mouj, sanglahillچلو کرلیں چاہت کی باتیں عبادت ہوجائے
محبت فرض ہے ادا کرنے کی عادت ہوجائے
جل کر راکھ ہوجائیں چلو شعلوں پہ سوجائیں
کھلے نہ آنکھ دنیا سے یوں بغاوت ہوجائے
بےغم ہو کر زمانے سے ہم سےمانگوہم کو
ہم مانگیں تمہیں تم سے اور سخاوت ہوجائے
مندر ہو کہ مسجد ہو ساجد کو اس سے کیا مطلب
اس کا سجدہ ہوتا ہے جب دل سےاجازت ہوجائے
نماز عشق پڑھ کر موج چلو دنیا سے کوچ کریں
قرآں کی اس طریقے سے بھی تلاوت ہوجائے
More Love / Romantic Poetry






