چمن سے کبھی وہ گزر گئے

Poet: Saeed Iqbal Saadi By: Bakhtiar Nasir, Lahore

محبتوں کے زمانے گزر گئے یارو
نشے جوانی کے سارے ا تر گئے یارو

اداسیوں کی گھٹائیں ہی دل پہ چھائی ہیں
مسرتوں کے جو دن تھے گزر گئے یارو

کریں گے رشک ہمیشہ تمام لالہ و گل
اگر چمن سے کبھی وہ گزر گئے یارو

بھنور میں کود گئے تھے جو حوصلہ کر کے
وہ لوگ پار کنارے اتر گئے یارو

Rate it:
Views: 618
29 Jan, 2009