Add Poetry

چوڑیاں

Poet: saba hassan By: saba hassan, Lahore

شڑڑ شڑڑ کرتی تمھارا حال دل کہتی
تمھاری طرف سے ملی ھیں
مجھے دو رنگ کانچ کی چوڑیاں
اچھا لگا سبز اور سرخ رنگ
پہلی بار ایک ھو جانے پہ
بھلا لگا پہلی بار کلائیوں میں زیور کوئی
تیری چاھت کے رنگ میں لپٹا
تیرے ھر جذبے کی عکاسی کرتا
نگاہ جھک گئی نہ جانے کیوں؟؟؟؟؟
آج پھیلا جب ۔۔۔۔ چھیڑتا سکوت گرد میرے
ایسا محسوس ھوا ۔۔۔۔۔۔ یہ کانچ۔۔۔۔۔۔۔۔ توبہ!
تیرے ھاتھ بن گئے ھوں جیسے
تھام لیا میری کلایئوں کو
ان کانچ کے جلترنگ رنگوں نے
بے چین ھو کر تیری طرح
تڑپتی چھن چھن سی انکی
تیری چاھت سا اظہار چاھتی ھوں جیسے
چھن چھن سرگوشی کرتی ان چوڑیوں کی
چھن چھن کے شور میں
ھزار شکوے کرتی رھی
تیری ھمدرد بن کے
مدھر سرگم میں کہہ گئی مجھ سے
سو راز تیرے۔۔۔۔۔ تری منچلی دھڑکن بن کے
یہ چوڑیاں
یہ زیور
مجھے اچھے نہیں لگے تھے کبھی
آج میری جان ھو گئی ھوں جیسے
تیرا ھلکا سا لمس بن کے

Rate it:
Views: 475
24 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets